خرابی صحت : میانمار کے پہلے سویلین صد،سوچی کے ساتھی ر ہتین کیو مستعفی
ینگون (این این آئی+ اے ایف پی) میانمار کے پہلے سویلین صدر اور سوچی کے ساتھی ہتین کیو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے مارچ 2016ءمیں بہ طور صدر اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھا لی تھیں۔
میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کے انتہائی قریبی رفیق سمجھے جانے والے ہتین کیو کے اس اچانک استعفے کی بابت کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ان کی خراب صحت اس کی موجب ہو سکتی ہے۔ وہ گزشتہ دنوں کے دوران کئی بار علاج کے کیے بیرون ملک جاتے رہے ہیں۔
میانمار/ صدر