جامعات میں عصری تقاضوں کے مطابق تحقیق کوفروغ دینا چاہیے،ڈاکٹر احمد یوسف
اسلام آباد(نا مہ نگار)صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کہا ہے کہ جامعات میں عصری اور معاشرتی تقاضوں کے مطابق تحقیق کوفروغ دینا چاہیے۔ یہ بات انہوںنے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے بورڈ آف ایڈوانسڈا سٹڈیز اینڈ ریسرچ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میںکلیہ سوشل سائنس ، شریعہ و قانون کے تحقیقی مقالات پر بورڈ نے سفارشات اور ہدایات دیں ۔ اجلاس میں جامعہ کے نائب صدور ڈاکٹر اقدس نوید ملک اور ڈاکٹر محمد بشیرخان اور ڈائریکٹر تدریسی امور ڈاکٹر طاہر خلیلی بھی موجود تھے۔