ڈیلی ویجز ملازمین کا معاشی استحصال تاحال جاری
اسلام آباد(نا مہ نگار)سرکاری سکولوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کا احتجاج80ویں روز بھی نیشنل پریس کلب کے باہر جاری رہا۔ ڈیلی ویجز ملازمین کا وزیرکیڈ کے ساتھ ملاقات نہیں ہوسکی ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو بھی سرکاری سکولوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کا احتجاج نیشنل پریس کلب کے باہر جاری رہا۔اساتذہ کا احتجاج 80ویں روز بھی جاری رہا۔احتجاجی ملازمین کاکہناہے کہ خواتین اساتذہ کو 350روپے روزانہ کے حساب سے تنخواہ دی جارہی تھی،دس ماہ سے وہ بھی نہیں دی جارہی ہے اساتذہ کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے، خدارا قوم کے معماروں کو ان کا حق دلائیں۔ دس ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے کئی اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑچکے۔