سینٹ میں پوری دیانتدار ی سے اپنے فرائض سر انجام دوں گا،مصطفی نواز کھوکھر
اسلام آباد /کلر سیداں(وقائع نگار خصوصی + نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کے لیے پوری دیانتدار ی سے سینٹ میں اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔سینیٹر منتخب کرانے پر آصف علی زرداری ،بلاول بھٹواور ملک محمد ریاض کا مشکور ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب روات کے قریب سائیں فضل انعام صابر کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محمد نواز کھوکھر،آصف شفیق ستی، محمد افضل کھوکھر ، ملک نور احمد، قاضی محمد عادل، راجہ عامر مظہر، محمد حنیف، چوہدری محمد ندیم ، قیصر محمود، نمبردار جمیل ، قاضی فیصل،چوہدری ظہیئر محمود، محمد اعجازبٹ، حاجی شوکت حسین، زین العابدین،نصیر اختر بھٹی کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، نواز کھوکھر نے کہا کہ وہ انتہائی خوش ہیں کہ ان کی زندگی میں ہی ان کے جانشین بیٹے نے ملک کی خدمت کو اپنا نصب العین بنا لیا ہے ۔