صارفین کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے،ترجمان آئیسکو
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ آئیسکو ریجن میں شیڈول کے مطابق لو ڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے اور ایسے علاقے /فیڈرز جن کے لائن لاسز /بجلی چوری کی شرح 10فیصد سے کم ہے وہ علاقے اور فیڈرز لوڈ مینجمنٹ سے مستثنیٰ ہیں جبکہ ایسے فیڈرزجن کے لائن لاسز /بجلی چوری کی شرح 10فی صد سے زیادہ ہے میں مختلف دورانئے کی لوڈمینجمنٹ کی جارہی ہے ۔ترجمان آئیسکو کے مطابق آن لائن بجلی کنکشن پالیسی کو مزید اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں تمام ایس ڈی اووزکو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ صارفین سے نئے کنکشن کی درخواستیں یکم اپریل تک دسستی بھی وصول کی جائیں تا کہ نئی آن لائن کنکشن پالیسی کی اپ گریڈیشن کے دوران آئیسکو کے صارفین کو کسی قسم کی مشکلا ت کا سامنا نہ کرنا پڑے ترجمان آئیسکو نے مزید کہا ہے کہ آئیسکو چیف باسط زمان احمد نے تما م فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ صارفین کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس سلسلے میں کو ئی کوتاہی برداشت نہیںکی جائے گی۔