رئیل اسٹیٹ کا شعبہ ترقی اور معیشت میں اہم کردار اداکر رہا ہے،ڈاکٹر طارق فضل
اسلام آباد( نا مہ نگار)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں رئیل سٹیٹ کے شعبے کی ترقی کے لیے ہرممکن اقدام اٹھا رہی ہے ،رئیل اسٹیٹ کا شعبہ پاکستان کی ترقی اور معیشت میں اہم کردار اداکر رہا ہے،رئیل سٹیٹ ویلفیئر گروپ کے زیر اہتمام رئیل سٹیٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات2018-19کے حوالے سے جلسے کا انعقاد کیا گیا ،جلسے سے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار،سابق ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل ، رئیل سٹیٹ ویلفیئر گروپ کے صدارتی امیدوار چوہدری عبدالرئوف،ضیاء اللہ شاہ ،ڈپٹی میئرذیشان نقوی،پیر محمد علی گیلانی،راجہ مقصود،میاں مقبول ودیگر نے خطاب کیا۔