سری لنکن صدر متھری پالا دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا آج پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ سری لنکا کے صدر کل 23 مارچ کو مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ سری لنکن صدر متھری پالا صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقاتیں کریںگے۔ دورے کے دوران 4 معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔