جماعت اسلامی نے سینیٹ اپوزیشن لیڈر کیلئے تحریک انصاف کی حمایت کردی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی نے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار اعظم سواتی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ بدھ کو نامزد امیدوار سینیٹر اعظم سواتی نے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ یعقوب بھی موجود تھے۔ اعظم خان سواتی نے جماعت اسلامی سے قائد حزب اختلاف کیلئے حمایت مانگی جس پر جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے انہیں اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ سینیٹر اعظم خان سواتی نے جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔