نواز شریف کا اہلیہ کی عیادت کیلئے چند روز میں برطانیہ جانے کا امکان
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آئندہ چندروز میں برطانیہ کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ زیرعلاج بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور ایک ہفتہ تک لندن میں قیام کے بعد وطن واپس چلے جائیں گے۔