ڈی جی سول ایوی ایشن کا تقرر، عمر 62 برس مقرر کرنے کا فیصلہ، عدالتی حکم سے مشروط
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تقرر میں 62 برس کی عمر کی حد مقرر کرنے کیخلاف دائر درخواست پر تقرری کے عمل کو عدالتی فیصلے سے مشروط قرار دے دیا ہے۔ ہائیکورٹ نے ظہور اکبر ملہی کی درخواست پر سماعت کی جس میں ڈی جی سول ایوی ایشن کے تقرر کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقرری کیلئے اشتہار میں امیدوار کی عمر 62 سال مقرر کی گئی۔ قانون کے مطابق پیشہ وارانہ مہارت رکھنے والا پائلٹ یا سول ایوی ایشن کا تجربہ کار افسر ہی ڈی جی تعینات ہو سکتا ہے۔ 62 برس تک عمر کی حد مقرر ہونے سے ایوی ایشن کے سینئر افسروں کے حقوق متاثر ہونگے۔
فیصلہ مشروط