سری لنکن صدر آج اسلام آباد پہنچیں گے کل مسلح افواج کی پریڈ میں مہمان خصوصی ہونگے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سری لنکا کے صدر میتھیری پالا سری سینا پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورہ پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ وہ کل جمعہ کے روز یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق مہمان صدر پاکستان میں قیام کے دوران صدر مملکت اور وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی اور متعدد شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
سری لنکن صد