محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام خواجہ معین الدین چشتیؒ اور حضرت مادھولعل حسینؒ کے عرس کی تقاریب
لاہور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر اہتمام خواجہ خواجگان حضرت معین الدین چشتی اجمیری ؒ کے 806ویں عرس کے موقع پر تصوف سیمینار کل 12.00 بجے دن جبکہ رسم غسل حجرہ اعتکاف کا انعقاد پرسوں 8:00 بجے صبح بر آستاں حضرت داتا گنج بخش پر ہو رہا ہے۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام دربارحضرت شاہ حسینؒ المعروف مادھولعل حسین رحمتہ اللہ علیہ کے 430ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا انعقاد 24 تا 26 مارچ 2018 سے ہو رہا ہے۔ عرس کی تقریبات کا آغاز سید زعیم حسین قادری صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب چادر پوشی کی رسم سے کریں گے