ہسپتالوں میں خواتین ڈاکٹرز کی اشد ضرورت ہے: گورنر رفیق رجوانہ
لاہور(پ۔ر):فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی ایم بی بی ایس گریجوئیٹ طالبات کا پہلا کانووکیشن منعقد کیا گیا۔کانووکیشن میں چیف گیسٹ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق،چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن پنجاب ڈاکٹرنظام الدین اورڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرنذیر احمد نے شرکت کی۔ کانووکیشن میں چیف گیسٹ گونرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے نئے ایم بی بی ایس گریجوئیٹ طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی خواتین جو اپنی طبی تعلیم حاصل کر کے شادی کے بعد گھریلو زندگی اختیار کر لیتی ہیں۔ ان کی طبی خدمات کا اس ملک اور اس میں رہنے والی عوام کو اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہااس ملک اور قوم کی آپ سے بہت توقعات ہیں اور ہم یہ چاہیں گے کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے فارغ وتحصیل طالبات عوام الناس کی خدمت کو اولین ترجیح دیں۔