متحدہ مجلس عمل کا منشور قرآن سنت، جمہوری اقدار کا آئینہ دار ہوگا:ساجد میر
لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور متحدہ مجلس عمل کی دستورکمیٹی کے چیئرمین سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کا منشور قرآن وسنت اور جمہوری اقدارکا آئینہ دار ہو گا۔ جسے عام انتخابات سے قبل تیارکرلیا جائے گا جوعوامی امنگوں اور دینی قوتوں کا حقیقی ترجما ن ہو گا۔ تمام قائدین نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمن کو اپنا صدر چنا ہے۔اور اسی طرح لیاقت بلوچ کو سیکرٹری جنرل بنایا گیا ہے۔ملک میں دینی اقدار اور شعائر اسلام کا تحفظ ا یم ایم اے کی اولین ترجیح ہے۔