پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی خیبرپختونخوا نے اورکرزئی ایجنسی کے گاؤں میراک اور کلایہ میں خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، اس دوران پانچ دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا.
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں میں کالعدم تحریک طالبان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد دوران بھی شامل ہے، دوران دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، اسے افغانستان سے دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے بھجوایا گیا تھا, جو اورکزئی ایجنسی میں نوروز کی تقریبات اور قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024