صدر زرداری کا معروف شاعر اور کالم نویس خالد احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے معروف شاعر، مصنف، ڈرامہ نگار اور کالم نویس خالد احمد کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے جو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں صدر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لو احقین کو صبر جمیل عطا کرے۔