محکمہ خزانہ جوزف کالونی کے متاثرین کو پہلے ہی ادائیگی کرچکا ہے:ترجمان محکمہ خزانہ
لاہور(کامرس رپورٹر) محکمہ خزانہ پنجاب کے ترجمان نے جوزف کالونی کے 265 متاثرین کے امدادی چیک باونس ہونے کی تردید کی ہے ایسی خبریں بے بنےاد ہیں جوزف کالونی کے 300 متاثرین کو پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کئے جانے والے امدادی چیک کلیئر ہو چکے ہیں۔کسی متاثرہ فرد کو چیک کیش کرانے میں مسئلہ درپیش آرہا ہے تو وہ ڈی سی او کیمپ آفس سے رابطہ کرے ۔
چیک کلیئر