ایشیا کپ، فائنل میں بھی ٹاس اہم ہو گا

22 مارچ 2012
محمد صدیق
ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش، سری لنکا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا اور اس بات کو سچ کر دکھایا کہ ایشیا میں ڈے اینڈ نائٹ میچوں میں کرکٹ کم اور شبنم شبنم زیادہ کھیلی جاتی ہے کیونکہ جو ٹیم ٹاس جیتتی ہے بغیر وکٹ دیکھے دوسری ٹیم کو پہلے کھلا کر کوئی بھی ٹارگٹ حاصل کر لیتی ہے۔ پہلے وقت فیلڈنگ کرنے سے با¶لنگ فیلڈنگ سب اچھا ہوتا ہے، دوسرے وقت شبنم سے گیند گیلا ہو جاتا ہے اور صرف بیٹنگ اچھی کی جا سکتی ہے۔ پاکستان بنگلہ دیش کا فائنل بھی دوسرے وقت بیٹنگ والی ٹیم ہی جیتے گی اس لئے اگر مصباح ٹاس جیتتا ہے تو پہلے با¶لنگ کرے۔ عوام حیران ہیں کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے پوائنٹس 8 اور بھارت کا رن ریٹ بھی بنگلہ دیش سے بہتر تھا تو پھر بھارت فائنل میں کیوں نہیں آیا؟ سب باتیں ٹھیک سچ ہیں مگر چونکہ بھارت را¶نڈ میچ میں بنگلہ دیش سے ہارا ہے اس لئے برابر پوائنٹس کے ساتھ بھی بنگلہ دیش فائنل میں آیا۔ آج کے فائنل میں بھی ٹاس اہم ہو گا اور دوسرے وقت بیٹنگ والی ٹیم ہی فائنل جیتے گی۔