لاہور(این این آئی) مہنگائی کے خلاف ایپکا کے زیر اہتمام ملک بھر میں احتجاج، جلسے، دھرنے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ لاہور مےں ہونے والے دھرنے کی قےادت اختر رسول اور صفدر حسےن نے کی ایپکا ملازمین نے ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سے ریلی نکالی اور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ریلی کے شرکاءسارے راستے اپنے مطالبات کے حق اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔ راولپنڈی میں لاکھوں کلرکوں نے شدید احتجاج اور دفاتر کا بائیکاٹ کیا۔ کراچی مےں مرکزی صدر اےپکا دوست محمد بروہی کی قےادت مےں ہزاروں کلرکوں نے دھرنا دےا۔ راولپنڈی مےں کلرکوں نے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررےن نے حکومت کو شدےد تنقےد کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کےا کہ سرکاری ملازمےن کے اندر موجود بے چےنی کا خاتمہ کرےں وگرنہ کلرک 28 مارچ کو ملک گےر احتجاج کے علاوہ بھوک ہڑتالی کےمپ بھی لگائےں گے۔ (ایپکا) سندھ نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 اپریل سے قبل مسائل حل کرنے کے لئے ایپکا کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی گئی تو مطالبات کے حل کے لئے دمادم مست قلندر ہو گا اور کراچی میں وزیر اعلیٰ ہا¶س کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ اور دھرنا دیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38