واپڈا ہائیڈرو یونین کا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف مظاہرہ

22 مارچ 2012
لاہور (کامرس رپورٹر سٹاف رپورٹر) واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے کی۔ لاہور چیمبر کے صدر عرفان قیصر شیخ، پیاف کے چیئرمین سہیل لاشاری، تحریک انصاف کے صدر میاں محمود الرشید نے کہا توانائی کے تباہ کن بحران سے معیشت تباہ ہو چکی ہے خطے میں پاکستان میں سب سے زیادہ بجلی مہنگی ہے حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 6.39 روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے جس سے انڈسٹری بالکل تباہ ہو جائے گی۔