ڈاکٹر اظہر مسعود بھٹی ای ڈی او ہیلتھ گوجرانوالہ تعینات

22 مارچ 2012
لاہور (کامرس رپورٹر) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ای پی آئی پنجاب لاہور ڈاکٹر اظہر مسعود بھٹی کو ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اظہر مسعود بھٹی سابق چیئرمین بلدیہ گوجرانوالہ جان محمد بھٹی ایڈووکیٹ کے صاحبزادے اور گوجرانوالہ بار کے معروف قانون دان ابراز مسعود جان کے بھائی ہیں۔ وہ انٹرنیشنل ریسرچ جرنل ماہنامہ ”میڈیکل فورم“ بھی نکال رہے ہیں۔