ملکی خودمختاری یقینی بنانے کیلئے ہرممکن جدوجہد کرینگے: ثروت اعجاز قادری

22 مارچ 2012
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کی خودمختاری کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن جدوجہد کریںگے انتہاپسندی، دہشت گردی ملک کو دیمک کی طرح کھوکھلاکر رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک معاشی اقتصادی بدحالی کا شکار ہے، ملک کو بحرانوں کے بھنور سے نکالنا صرف حکمرانوں کے بس کی بات نہیں تمام محب وطن سیاسی و مذہبی قوتوں کو آگے آ کر ملک کی سلامتی بقاءاستحکام کیلئے کام کرنا ہوگا، محب وطن عوام 25 مارچ کو مینار پاکستان پر ہونیوالی کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں۔ جامع نعیمیہ میں علامہ راغب حسین نعیمی و دیگر علماءکرام سے گفتگو کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہمارے اسلاف واکابرین نے ملک بچانے کیلئے قربانیاں دیں۔ پاکستان بنانے والوںکی اولادیں ہراول دستے کاکردار اداکرینگی۔ اس موقع پر ثروت اعجاز قادری نے راغب نعیمی سمیت دیگر علماءکرام کوآزاد پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو مفتی راغب نعیمی نے قبول کرلی۔دریں اثناءشاہدرہ اور گلبرگ ٹا¶ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ ریاستی طاقت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے ہماری آواز کو نہیں دبا سکتی۔ ”آزاد پاکستان کانفرنس“ کی چاکنگ مٹا کر اور اشتہار اور بینرز کو ہٹا کر کون سی قوتوں کو خوش کر رہے ہیں۔