لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں ڈاکوﺅں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا جبکہ ملت پارک میں جیولر کی دکان میں واردات کے بعد تاجروں نے شٹر ڈاﺅن کر کے احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے ملت پارک میں علی جیولرز سے 43 لاکھ روپے مالیت کے 85 تولے طلائی زیورات لوٹ لئے۔ واقعہ کے بعد تاجروں نے دکانیں بند کر کے شدید احتجاج کیا۔ ڈاکوﺅں نے ساندہ میں کاشف کے گھر سے 28 لاکھ، غازی آباد میں ملک ریاست کے گھر 25 لاکھ، ڈیفنس اے میں عمر، کاہنہ میں محمد سلیم کے گھر سے چھ 6 لاکھ، نواں کوٹ میں گلزار کے گھر سے 4 لاکھ، مصطفی ٹاﺅن میں ایڈووکیٹ طاہر، جنوبی چھاﺅنی میں ندیم کی فیملیز سے دو 2 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ اسلام پورہ میں سرور سے موٹرسائیکل، 6 ہزار روپے، سبزہ زار میں مقامی موبائل فون ٹاور سے لاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں، چوہنگ میں انجم سے 15 ہزار، سبزہ زار میں شیراز سے 14 ہزار، فیصل ٹاﺅن میں وقاص علی سے 13، نواں کوٹ میں ریحان سے 8 ہزار روپے اور تمام مذکورہ افراد سے موبائل فونز چھین لئے۔ اچھرہ میں عمران بوتیک میں دو خواتین پروین اور سعدیہ نے چوری کر لی تاہم مالک نے سی سی کیمرہ کی مدد سے دونوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ مسلم ٹاﺅن، اچھرہ، وحدت کالونی، شمالی چھاﺅنی، گلبرگ 6 گاڑیاں جبکہ قائداعظم انڈسٹریل ایریا، نواں کوٹ، باغبانپورہ، گوالمنڈی، کاہنہ، فیکٹری ایریا، گارڈن ٹاﺅن، اسلام پورہ سے 8 موٹرسائیکل چوری ہو گئے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024