کراچی: ایک میڈیا گروپ کے اخبارات لے جانیوالا ٹرک چھین کر کاپیاں نذر آتش کر دی گئیں

22 مارچ 2012
کراچی (این این آئی) کراچی میں ایک میڈیا گروپ کے اردو اور انگریزی اخبارات کی کاپیوں کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی تاہم کاپیاں لیکر جانے والے ٹرک کے ڈرائیور کو اغوا کے بعد چھوڑ دیا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں صبح چار بج کر بیس منٹ پر پریس سے نکلنے والے سرکولیشن ٹرک کو بھی نامعلوم افراد نے ایم ٹی خان روڈ سے ڈرائیور سمیت اغوا کر لیا۔ ٹرک میں موجود لوڈر کو اتار کر ٹرک نامعلوم مقام لے گئے بعد میں سندھ ہائیکورٹ کے نزدیک موجود کاپیوں کو آگ لگا دی۔ ٹرک ڈرائیور سردار کے مطابق نامعلوم افراد کا کہنا تھا کہ ان کا میڈیا گروپ سے جھگڑا ہے جس کی وجہ سے وہ یہ اقدام کر رہے ہیں۔دوسری طرف مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کے صدر محمد اقبال نون نے ساتھی رہنما¶ں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ زیادتی جاری رہیں تو ملک بھر میں اخبار کی فراہمی روک دیں گے۔ 14 ہزار جلائے گئے اخبارات کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔