لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ایم این اے حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے بچے بچے کو بلاامتیاز معیاری تعلیم کے حصول کے یکساں مواقع کی فراہمی ان کی پارٹی کا مشن ہے، دانش سکول، اربوں کے انڈوومنٹ فنڈ کا قیام، پوزیشن ہولڈرز کے لئے قیمتی ا نعامات اور بیرونی ممالک کی یونیورسٹیوں کے دورے، تحریری و تقریری مقابلوں کا انعقاد اور جوہر قابل میں لیپ ٹاپس کی تقسیم سب وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے اسی وژن اور حکمت عملی کا مظہر ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی تعلیم کے شعبے کے لئے ترجیحات اور ہونہار غریب بچوں کے لئے درد دل ضرور نگ لائے گا اور یہی بچے آگے چل کر کرپشن، لاقانونیت اور ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک ایک ایسے وطن کے معمار ثابت ہوں گے جس کا قائداعظمؒ و اقبالؒ نے کبھی خواب دیکھا تھا۔ حمزہ شہباز نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین شالامار ٹا¶ن، چائنہ سکیم، گجرپورہ میں کالج کے افتتاحی سیشن کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب میں طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم این اے پرویز ملک، ایم پی اے چودھری شہباز، غزالی سلیم بٹ اور کالج کی پرنسپل پروفیسر شہناز ستار بھی موجود تھیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024