اسلام آباد (اے پی پی+ اے پی اے) ملک بھر میں یوم پاکستان (کل) جمعہ کو بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا، ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ رواں سال سکیورٹی وجوہات کی بناءپر یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی خصوصی پریڈ نہیں ہو گی۔ کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ، لاہور میں شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ اور تحریک پاکستان کے دوسرے رہنماﺅں کے مزاروں پر پر لوگ بڑی تعداد میں حاضری دیں گے اور قیام پاکستان کیلئے ان کی عظیم جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ ریڈیو پاکستان، پاکستان ٹیلی ویژن اور دیگر نجی ٹی وی چینلز اس دن کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگرام پیش کریں گے جبکہ اخبارات اور رسائل خصوصی ضمیمے شائع کریں گے۔ یوم پاکستان کے سلسلے میں بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں بھی خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اے پی اے کے مطابق 23مارچ کو پورے ملک میں عام تعطیل ہو گی، وفاقی وزارت داخلہ نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 31توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 21توپوں کی سلامی دی جائیگی، تمام سرکاری اور نجی عمارتوں پر سبزہلالی پرچم لہرایا جائیگا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024