مشرف بینظیر کے قتل کے منصوبے سے آگاہ تھے: آصفہ

22 مارچ 2012
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر پیغامات دئیے ہیں۔ آصفہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مشرف بے نظیر بھٹو کے قتل کے منصوبے سے آگاہ تھے۔ مشرف کو بے نظیر بھٹو کے قتل کے وقت کا بھی پتہ تھا۔ مشرف نے محترمہ کی شہادت کی جگہ سے ثبوت ختم کرنے کا خود حکم دیا۔ بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ محترمہ نے کہا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے ہم نے محترمہ کو جمہوریت دی اب محترمہ کو انصاف چاہئے۔