خیبر ایجنسی: امن لشکر نے گولیاں مارکر 3 شدت پسندوں کو سزائے موت دیدی

22 مارچ 2012
پارہ چنار( نوائے وقت نیوز)کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 5 شدت پسند جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے جبکہ جھڑپ میں 2 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی میں وسطی کرم کے علاقے جوگی میں شدت پسندوں نے فورسز پر دھاوا بول دیا، جوابی فائرنگ سے 5 شدت پسند جاں بحق ہو گئے جبکہ انکے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں امن لشکر نے بم دھماکوں کے الزام میں حراست میں لئے گئے 3 شدت پسندوں کو گولی مار کر سزائے موت دیدی۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...