ایبٹ آباد (آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ہم آئین کے مطابق تبدیلی چاہتے ہیں، پارلیمنٹ بے اختیار ہے اس کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ وزیراعظم اور زرداری کوئلے کے کاروبار میں نہ صرف اپنے ہاتھ بلکہ منہ بھی کالا کر رہے ہیں۔ عمران خان کے سونامی کے غبارے سے ہوا نکل چکی۔ گذشتہ روز فوارہ چوک میں اجتماع اور بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی میں ہم اور قاضی راضی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اسامہ بن لادن ایبٹ آباد میں آباد تھے؟ اور جو لاش سمندر برد کی گئی تھی وہ لاش کس کی تھی؟ انہوں نے کہا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ امریکہ اور نیٹو مستقبل میں ایران کے خلاف جو اقدام کرنا چاہتے ہیں اس کی پیش بندی کے لئے نیٹو کی سپلائی کو کھولنے کے لئے دبا¶ ڈالا جا رہا ہے اس لئے پارلیمنٹ کی تین متفقہ قراردادوں کو تبدیل کرنے کی کوشش کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکی حملے کی صورت میں سی آئی اے اور بلیک واٹر نے ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور تصادم کی منصوبہ بندی کر لی اور اس کے لئے کروڑوں ڈالر مختص کر دئیے گئے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024