کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سولجر بازار کے علاقے میں نامعلوم افراد ہلاک کئے جانے والے شخص کی نعش پارسی کالونی کی ویران گلی میں پھینک گئے جب کہ ادھر کورنگی نمبر ڈیڑھ میں نامعلوم افراد نے اظہر کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ مقتول سرگودھا کا رہنے والا تھا۔ صدر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 کار سوار زخمی ہو گئے۔ آرام باغ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے پولیس افسر کی کار گینگ وار ملزمان کے ریکارڈ سمیت نذر آتش کر دی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024