انقلاب کیلئے وڈیروں کی نہیں، ہاری کسان اور مزدور کی ضرورت ہے: الطاف

22 مارچ 2012
حیدرآباد (جی این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ وہ وقت دور نہیں جب کراچی سے کشمور تک سارے سندھی عوام ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہو جائیں گے۔ حیدرآباد میں جلسہ عام کی کامیابی پر حیدرآباد کے تنظیمی عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر فون پرگفتگوکرتے ہوئے الطاف نے کہا کہ حیدرآباد میں ماو¿ں بہنوں کی شرکت نے کراچی میں خواتین کے جلسہ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کیلئے مجھے وڈیرے جاگیردار نہیں بلکہ غریب ہاری ، کسان ، مزدور اور مڈل کلاس کے نوجوان چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کی مظلوم ماو¿ں، بہنوں، بیٹیوںکو کاروکاری، غیرت کے نام پر قتل ،قرآن سے شادی کی ظالمانہ رسومات سے آزاد کرا کر دم لوں گا۔