طالبان کندھوں سے بندوق اتار کر حکومت سے مذاکرات کریں: حامد کرزئی

22 مارچ 2012
کابل (آئی این پی) افغان صدر کرزئی نے نئے سال کے آغاز پر طالبان اور مختلف مسلح گروپوں کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیدی۔ کابل میں نئے سال کے روایتی میلہ جشن نوروز کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں صدر کرزئی نے مسلح جنگجووں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے کندھے سے بندوق کو نیچے اتاریں اور ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے جاری مذاکرات میں شمولیت اختیار کریں۔ اس موقع پر پورے ملک میں سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ ادھرافغانستان میں بم دھماکے میں ہلاک ہونےوالے 6برطانوی فوجیوں کی لاشیں برطانیہ پہنچادی گئیں۔افغانستان میں ہلاک ہونےوالے برطانوی فوجیوں کی تعداد404 ہوگئی۔