کرزئی حکومت نے کرپشن کیخلاف موثر اقدامات نہ کئے تو افغان فورسز کیلئے فنڈز روک لیں گے: برطانوی سفیر
لندن( رائٹر) افغانستان میں متعین برطانوی سفیر نے دھمکی دی ہے کہ افغان حکومت کرپشن کے خلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھائے ورنہ برطانیہ اس کی سیکورٹی فورسز کیلئے فنڈز کی فراہمی روک سکتا ہے۔سبکدوش ہونے والے سفیر ولیم پیٹنے نے کہا کہ جس سطح پر کرپشن ہورہی ہے اس سے نبٹنے کے باوجود حکومت کے اندر مطلوبہ لیڈر شپ کا فقدان ہے جس سے خود اس حکومت کے قائم رہنے کا جواز خطرے میں پڑجائیگا۔ہم یہاں اصلاح احوال چاہتے ہیں ۔