بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید ہزاروں کنال اراضی پر قبضہ کر لیا : علی گیلانی

22 مارچ 2012
سرینگر (کے پی آئی) حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے انکشاف کےا ہے کہ بھارتی فوج ریاست کے طول وعرض میں نئے نئے فوجی کیمپ قائم کررہی ہے اور ہزاروں کنال مزید اراضی پر قبضہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کشمےری عوام سے بلدیاتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ۔