اعتزاز ججز تقرر کمیٹی کے رکن مقرر چیئرمین بنائے جانے کا امکان

22 مارچ 2012
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے توہین عدالت کیس میں اپنے وکیل سینیٹر اعتزاز احسن کو اعلی عدلیہ کے ججوں کی تقرری کے لئے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا ہے، جس کے بعد سینٹ سیکرٹریٹ نے اعتزاز احسن کو ججز کمیٹی کا رکن بنائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اعتزاز احسن کو اعلی ججوں کی تقرری کی کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔ نیئر بخاری کے چیئرمین سینٹ بننے کے بعد عہدہ خالی ہوا ہے۔ مسلم لیگ ق کی قیادت نے میاں رضا ربانی کو سینٹ میں قائد ایوان مقرر کرنے کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔ سینٹ میں فاروق ایچ نائیک اور فرحت اللہ بابر کے نام زیر غور ہیں۔