توہین عدالت کیس کا فیصلہ آنے تک این آر او عملدرآمد کیس کی کارروائی روکی جائے اٹارنی جنرل کا سپریم کورٹ میں جواب
اسلام آباد (آئی این پی) اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر این آر او عملدرآمدکیس میں وفاق کا جواب رجسٹرار آفس میں جمع کرادیا۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے داخل کرائے گئے جواب میں عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کاجو مقدمہ چل رہا ہے اس کا فیصلہ آنے تک این آر او عملدرآمدکیس کی کارروائی روک دی جائے۔