ڈرون حملوں پر پارلیمنٹ عوامی خواہشات کے مطابق فیصلہ کرے گی: شیری رحمن

22 مارچ 2012
واشنگٹن (ثناءنیوز) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ سے جھگڑا نہیں چاہتا لیکن دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے فیصلہ کا اختیار پارلیمنٹ کو حاصل ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے انٹرویو میں شیری رحمن نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کے ذریعے امریکہ کو ڈرانے کی کوشش نہیں کر رہے۔ دراصل پارلیمنٹ کی منظوری سے ہونے والے معاہدے دونوں ملکوں کے مفاد میں ہوں گے اور، شفاف، ٹھوس تعلقات میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو خوش ہونا چاہئے کہ دوطرفہ تعلقات ڈرون حملوں پر پارلیمنٹ عوامی خواہشات کے مطابق فیصلہ کرے گی۔