نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی کمپنی نے پاکستان کو گیس فراہم کرنے کی تجویز پیش کر دی، صرف 25کلو میٹر پائپ لائن بچھانے سے گیس لاہور تک آئے گی۔ بھارتی گیس کمپنی نے اپنی حکومت سے کہا ہے کہ اسے پاکستان گیس پہنچانے کی اجازت دی جائے۔ گیس کمپنی گیل کا کہنا ہے کہ اس کی گیس پائپ لائن بھٹنڈہ تک پہنچ چکی ہے جہاں پر پاکستانی سرحد صرف 25کلو میٹر دور ہے اگر بھارت 25کلو میٹر کی گیس پائپ لائن بچھا دے تو پاکستان کو گیس کی فراہمی انتہائی کم مدت میں شروع ہو سکتی ہے۔
بھارت کمپنی / گیس
بھارت کمپنی / گیس