گورنمنٹ گرلز کالج وحدت روڈ میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریبات

22 مارچ 2012
لاہور (لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ گرلز کالج وحدت کالونی میں یوم قرارداد کے پاکستان کے حوالے سے پرنسپل پروفیسر فرزانہ سلیم کی سربراہی میں سہ روزہ تقریبات کا آغاز آج ہوگا۔ اس حوالے سے پہلے روز ایک سیمینار ہو گا۔ تحریک پاکستان کے رہنماﺅں اور کارکنوں کے قومی کردار کے حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر راشدہ قریشی لیکچر دیں گے۔