لاہور(خصوصی نامہ نگار) ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی نے گزشتہ روز جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے بلند درجات کی دعا بھی کی۔ حاجی حبیب الرحمن آئی جی پنجاب ، جسٹس (ر)خواجہ محمد شریف ، ممبر قومی اسمبلی رانا تنویر حسین ، رانا افضال حسین ، میاں مرغوب احمد ، چوہدری شفاعت حسین ، ڈی آئی جی ذوالفقار چیمہ ، سینیٹر رفیق رجوانہ ریٹائرڈ آئی جی پنجاب نسیم احمد ، ایس پی فیصل گلزار اعوان ، ایس ایس پی مرزا فاران ملک ، بریگیڈئر ریٹائرڈ اسلم گھمن ، سابق ایم پی اے چوہدری طالب حسین ، جمعیت اتحاد العلماءکے صدر مولانا عبدالمالک ، جنرل (ر) راحت لطیف خان ، سابق ایم پی اے وقاص خان ، اے ایس پی طارق سندھو، جماعت الدعوہ کے رہنما امیر حمزہ ، سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان ، مولاناڈاکٹر محمد اسلم صدیقی ، سابق وزیرخارجہ خورشید محمودقصوری ، مبشر لقمان ، ڈاکٹر شاہد مسعود ، افتخار ملک چیئرمین کارڈ گروپ ، امین زکی رہنما تحریک انصاف ، صاحبزادہ ہارون الرشید سابق ایم این اے، غلام محی الدین دیوان کشمیری رہنما ، حافظ نذیر احمد امیر جماعت اسلامی قصور اور مولانا جاوید قصوری نے بھی تعزیت کی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024