لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور بورڈ کے زیراہتمام نہم کے سالانہ امتحانات میں عملے کی غفلت کے باعث ماڈل گرلز سکول، پنجاب یونیورسٹی وحدت روڈ امتحانی مرکز اور اعوان ٹاون کے سکول میں سپلیمنٹری امتحانات کے پرچے تقسیم کر دئیے گئے ‘ سپرنٹنڈنٹ نے نشاندہی کے باوجود یہی پرچہ حل کرنے کی ہدایت کر دی ۔جس سے سینکڑوں طلبہ وطالبات کا مستقبل داو پر لگادیا۔ جس پر طلباءوطالبات نے شدید احتجاج کیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات انور فاروق نے بتایا کہ طلباءسے 26 مارچ تک درخواستیں طلب کر لیں ہیں دوبارہ پرچہ ہوگا یا پھر اضافی نمبر دیئے جائیں گے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024