اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت / آئی این پی) سپریم کورٹ نے الیکشن کمشن کی انتخابی فہرستوں کی تیاری کےلئے مزید مہلت دینے کی استدعا مسترد کردی۔ بدھ کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے الیکشن کمشن کی طرف سے دائر متفرق درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت الیکشن کمشن کی جانب سے نئی درخواست میں عدالت کو بتایا گیاکہ انتخابی فہرستوں میں غلطیاں آنے کی وجہ سے ان کی تصحیح کاکام کیاجا رہا ہے لہذا عدالت مزید مہلت دے تاکہ فہرستوں میں موجود غلطیوں کو دورکیا جا سکے۔ عدالت کو بتایاگیاکہ الیکشن کمشن نے ڈسپلے سنٹرز پورے ملک میں کھولے ہیں جبکہ عوام کو نادرا اور پی ٹی اے کے تعاون سے موبائل فون پربھی ووٹ کی تصدیق کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے حکم دیاتھاکہ 23 فروری تک فہرستیں مکمل کرلی جائیں لیکن تاحال عدالتی احکامات پرعملدرآمدنہیں کیاگیا۔عدالت نے انتخابی فہرستوں کی تیاری کےلئے مزید مہلت دینے کی استدعامسترد کرتے ہوئے قراردیا ہے کہ الیکشن کمشن عدالت کی طرف سے دیئے گئے وقت میں انتخابی فہرستیں مکمل کرنے میں ناکام ہوچکاہے۔
انتخابی فہرستیں
انتخابی فہرستیں