پی آئی اے نے حبیب بینک کو ہرا کر ون ڈے نیشنل کرکٹ کپ جیت لیا

22 مارچ 2012
لاہور (اےن اےن آئی) پی آئی اے نے حبیب بنک کو 36 رنز سے شکست دےکر فیصل بنک ون ڈے نیشنل کرکٹ کپ ڈویژن ون جیت لیا۔ پی آئی اے کی ٹیم 49.5 اووروں میں237 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ کپتان شعیب ملک نے80 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ فیصل اقبال 41، کامران ساجد 33، فرازعلی 30 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے۔ حبیب بنک کی جانب سے دانش کنیریا نے39 رنز دے کر 7 وکٹیں لیں ۔ حبیب بنک کی پوری ٹیم 47.1 اووروں میں 201 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر دس لاکھ روپے کے انعامات دئیے گے۔ فاتح ٹیم پی آئی اے کے کپتان شعیب ملک کو وننگ ٹرافی اور پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی جبکہ رنراپ حبیب بنک کے کپتان حسن رضاکو رنراپ ٹرافی اور اڑھائی لاکھ روپے انعامی رقم دی گئی۔ فائنل میچ کے مین آف دی میچ پی آئی اے کے شعیب ملک کو پچاس ہزار روپے اور ٹرافی، بہترین بیٹسمین کو پی آئی اے کے شعیب ملک (353 رنز) کو پچاس ہزار روپے اور ٹرافی، بہترین بولر حبیب بنک کے دانش کنیریا (20 وکٹ)کو پچاس ہزار روپے اور ٹرافی، بہترین فیلڈرحبیب بنک کے توفیق عمر (7کیچ) کو پچاس ہزار روپے اور ٹرافی اور بہترین وکٹ کیپرکا انعام 50 ہزار روپے نقد 2 کھلاڑیوں ہمایوں فرحت (حبیب بنک) اورکے مغیم مغل (سیالکوٹ سٹالینز) میں تقسیم کیا گیا۔