ایشیا کپ جیتنے کیلئے جارحانہ حکمت عملی کیساتھ میدان میں اترنا ہو گا : یونس خان

22 مارچ 2012
میرپور/ڈھاکہ (سپورٹس رپورٹر) کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار کھلاڑی یونس خان نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کا فائنل بھارت کے ساتھ ہوتا تو زیادہ مزہ آتا ، بنگلہ دیش کو آسان حریف نہیں سمجھا جا سکتا۔ کھلاڑیوں کو ایشیا کپ جیتے کے لیے جارحانہ حکمت عملی کے تحت میدان میں اترنا ہوگا ، بنگلہ دیش اب ماضی کی ٹیم نہیں رہی اس نے کئی بڑی ٹیموں کے خلاف کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔