دورہ¿ پاکستان کے عوض بنگال ٹائیگرز کے ایشیائی چیمپئن بننے کے پیغامات گردش کر تے رہے

22 مارچ 2012
اسلام آباد (آئی این پی)دورہ پاکستان کے عوض بنگال ٹائیگرز کے پہلی بار ایشیائی چیمپئن بننے کے ملک بھر میں ایس ایم ایس گردش کرتے رہے۔ بنگلہ دیش نے گزشتہ روز سری لنکا کو ہر اکر پہلی مرتبہ ایشیاءکپ کے فائنل کےلئے کوالیفائی کیا تو ملک بھر میں ایس ایم ایس گردش کر رہے ہیں بنگال ٹائیگرز پہلی بار ایشیائی چیمپئن بن جائیں گے کیونکہ پاکستانی ٹیم فائنل میں شکست کھا کر بنگلہ دیش کو پہلی بار ایشیاءچیمپئن بنا دے گی تاکہ بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کا دورہ کر سکے اور ملک میں کرکٹ بحال ہو سکے۔