پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز پر کسی کھلاڑی کو اعتراض نہیں : بنگلہ دیشی کپتان

22 مارچ 2012
میرپور/ڈھاکہ (سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشفیق الرحیم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز کے درمیان اگر سیریز کے معاملات طے پا جائیں تو کسی بھی کھلاڑی کو دورہ پاکستان جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام کے درمیان سکیورٹی کے معاملات اور آئی سی سی اپنے آفیشلز بھجوانے پر رضا مند ہو جاتی ہے تو کھلاڑیوں کو دورہ پر کوئی اعتراض نہیں۔