جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنا ہی نوائے وقت گروپ کا نصب العین ہے اور نوائے وقت آج تک کسی کے آگے سر جھکائے بغیر اپنی پالیسی پر قائم ہے۔ ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی
مجید نظامی کی ادارت کے پچاس سال مکمل ہونے پرحمید نظامی ہال میں پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سجادہ نشین چورہ شریف پیرسید کبیرعلی شاہ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی جن کے ہمراہ علمائے کرام کے پچاس رکنی وفد نے مجید نظامی کی ادارت کے پچاس سال مکمل ہونے کے اعزازمیں کیک کاٹا اورگلدستے پیش کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجید نظامی کا کہنا تھا کہ نوائے وقت کا ہرحکومت کے ساتھ اٹ کھڑکا رہا اورہر حکومت نے نوائے وقت کے اشتہارات بند کیے لیکن کبھی اپنے نصب العین اور پالیسی پرسمجھوتہ نہیں کیا۔ مجید نظامی نے کہا کہ صحافت ایک مشکل کارواں اور ایک محنت طلب پیشہ ہے، اللہ نے پچھلے پچاس سال کامیاب کیا اور آنے والے سالوں میں بھی نوائے وقت اپنے نظریات پر قائم رہے گا۔
تقریب سے پیر سید کبیر علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجید نظامی نے ہمیشہ علامہ اقبال اور قائد اعظم کے اقوال کی ترجمانی کرتے ہوئے جرات، تدبر، فراست اورہمت سے نظریاتی صحافت کو اپنا شعار بنائے رکھا۔ سید کبیرعلی شاہ نے کہا کہ ہرچیز قابل قبول ہے لیکن عظمت اسلام کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔
تقریب میں علامہ منشاء تابش، صاحبزادہ پیر احمد مصطفین، پیر سید احمد سبطین، حافظ رضوان چوراہی، علامہ رجیح اللہ ہزاروی، تاج محمد خان، پیر محمد بشیر اور پیر شاہد شاہ ہاشمی سمیت دیگر علماء و مشائخ نے بھی شرکت کی اور مجید نظامی کی ادارت کے پچاس سال مکمل ہونے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔