یوم پاکستان کے موقعے پر ملک بھر کے تمام بینکس اور مالیاتی ادارے جمعے کو بند رہیں گے۔

22 مارچ 2012 (20:40)
اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینکس اور بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ادارے جمعے کو یوم پاکستان کے سلسلے میں بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کی طرح کراچی اسٹاک ایکسچنج میں بھی جمعے کو کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔پاکستان ڈے کی تعطیلات کے بعد بینکس اوراسٹاک مارکیٹ پیر سے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔