حرم شریف کے خارجی صحنوں میں سینکڑوں کی تعداد میں انجینئر اور مزدور ٹھنڈا رہنے والا سنگ مر مرنصب کرنے میں مصروف ہیں۔

22 مارچ 2012 (20:34)
حرم شریف کے خارجی صحنوں میں سینکڑوں کی تعداد میں انجینئر اور مزدور ٹھنڈا رہنے والا سنگ مر مرنصب کرنے میں مصروف ہیں۔
حرم شریف کےخارجی صحنوں میں ٹھنڈا رہنے والا سنگ مرمر لگایا جارہا ہے۔ یہ وہی سنگ مرمر ہے جو پہلےصرف مسجد کے اندرونی حصے المطاف میں لگا ہوا تھا۔ دوپہر میں خصوصاً موسم گرما کے دوران زائرین حرم ، معتمرین اور حج کے عازمین کو خارجی صحنوں سے گزرتے ہوئے زحمت ہوتی تھی کیونکہ وہاں نصب پتھر دھوپ جذب کرنے کیوجہ سے بہت زیادہ گرم ہوجاتا تھا،نیا پتھر منفرد نوعیت کا ہے۔ اسکے نصب کئے جانے پرزائرین موسم گرما میں شدید گرمی سے محفوظ رہیں گے جبکہ رات کے وقت پتھر کا درجہ حرارت متوازن رہیگا اور سخت سردی میں بھی انتہا درجے سرد نہیں ہوگا۔ یہ پتھر صرف یونان میں پایا جاتا ہے۔ سعودی حکام نے اس کا سارا ذخیرہ حرمین شریفین کے لئے خرید لیا ہے۔