ایشین کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہوگئی۔ کھلاڑیوں کی غیرذمہ دارانہ بیٹنگ کے باعث چار وکٹیں گنوالیں۔
شیربنگلہ سٹیڈیم میں جاری میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کے کپتان مشفیق الرحیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کو بیٹنگ کی ابتدا میں ہی ناصر جمشید کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑے جب وہ ایک شاٹ مارنے کی کوشش میں مرتضٰی کی گیند پرمحموداللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی جانب سے یونس خان ایک کے انفرادی سکور پر ناظم الحسین کی گیند پرایل بی ڈبلیو جبکہ کپتان مصباح الحق تیرہ کے انفرادی سکورپررن آؤٹ ہوکر پیویلین لوٹے۔ اوپنر محمد حفیظ چالیس رنز بناکر عبدالرزاق کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد قومی ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی ہے، پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔